پاک مصر مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا اختتام

جمعہ 4 جون 2021 23:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) پاکستان اور مصر کی اسکائی گارڈز 1 کے نام سے ہونے والی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامیہ ( آئی ایس پیآر) کے مطابق پاکستان اور مصر کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں اسکائی گارڈز 1 کی اختتامی تقریب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اسکائی گارڈز 1 مشقوں کی اختتامی تقریب میں کمانڈر ایئر ڈیفنس نے شرکت کی۔

اختتامی مشقوں میں شریک کمانڈر ایئر ڈیفنس حمود الزماں خان نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آرمی ڈیفنس کی یہ پہلی مشقیں ہیں۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ اسکائی گارڈز 1 کے دوران جارحانہ فوری ردِ عمل کی مشقیں بھی کی گئیں۔