حماس کا اسرائیلی حملوں میں اپنے 90 کارکنوں کی ہلاکت کا اعتراف

مصر فلسطینیوں اور اسرائیلی فریقین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل پرکام کررہا ہے،حماس عہدیدار

اتوار 6 جون 2021 12:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) فلسطینی تنظیم حماس کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے کہاہے کہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پربمباری میں جماعت کے 90 کارکن ہلاک اور 3 فیصد سرنگیں تباہ ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک خطاب میں اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کو حملوں کا نشانہ بنانے کی ایک بار پھر دھمکی دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حماس نے تل ابیب کو نشانہ بنانے کا سمندر میں کامیاب تجربہ کیا تھا مگر اس تجربے پرعملی کارروائی نہیں کی گئی۔مصر فلسطینیوں اور اسرائیلی فریقین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کرانے اور معاہدے کے معاشی و سیاسی پہلوئوں پرکام کررہا ہے۔ذرائع نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مروان برغوثی کو ابتدائی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اسرائیل کو اس بارے میں تحفظات ہیں۔