مکہ مکرمہ والے آج ٹھنڈے ٹھار موسم اور بارش کا لطف اُٹھائیں گے
آج مکہ، عسیر، جازان اور باحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی
محمد عرفان بدھ 9 جون 2021 12:42
(جاری ہے)
واضح رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا ہے کہ اس بار مملکت میں موسم گرما شدید ترین ہوگا۔
خصوصاً اگست کا مہینہ گرم ترین ہوگا۔ اس بار اگست میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑے گی۔ القحطانی نے بتایا کہ اس بار سب سے زیادہ گرمی جدہ میں پڑے گی جہاں درجہ حرارت 53ڈگری تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے 2010ء میں بھی اس شہر میں چھاؤں میں درجہ حرارت52.3 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ اس سال دُنیا بھر میں گرمی کے لحاظ سے جدہ دوسرے نمبر پر تھا۔ جبکہ پہلے نمبر پر سب سے زیادہ گرمی پاکستانی شہر موہنجو داڑو تھا، جہاں درجہ حرارت 53.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز میں مملکت میں گرمی کی طاقتور لہر آ رہی ہے، جس کے بعد درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ نئی لہر سے سعودیہ کے پانچ علاقے گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔ جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، الربع الخالی، الشرقیہ کے علاقے، ریاض اور قصیم شامل ہیں۔ اس نئی لہر کے بعد مملکت میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے 49 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.