جمعیت علماء اسلام ضلع کیچ کی مجلس عاملہ کا اجلاس

بدھ 9 جون 2021 23:12

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کیچ کی مجلس عاملہ کا اجلاس بروزبدھ مدرسہ عربیہ دارالسلام چاہسر میں زیرصدارت صوبائی نائب امیر و ضلعی امیر خالدولیدسیفی کے منعقد ہواجس میں نائب امیر مولاناابوالحسن ،جنرل سکریٹری مولاناجاویدنعمانی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعزیزاللہ بلیدئی،جوائنٹ سیکرٹری مولاناقمرالدین سنجرانی،ضلعی پریس مولانامحمدعلی شیرانی ،ضلعی فنانس سیکریٹری مولاناشفیق الرحمن،سالارمولاناعبدالماجد،اورعبدالباسط فیضی نے شرکت کی جماعت کی فعالیت کی مجموعی صورتحال پر غوروخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وتحصیل سطح پر جماعت کو مضبوط کی جائے جماعت کے پیغام کو ہر خاص و عام تک پہنچایا جائے اجلاس سے امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کااظہار کیاگیا، گزشتہ دنوں جییوآئی پنجگور کے نائب امیر مولاناعبدالحئی کو دن دھاڑے شہید کیاگیا، ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، بلیدہ میں صوفی دوست محمد کے گھر پر بھی چھاپے کی مذمت کی گئی اسطرح گیبن میں بھی جے یوآئی کیچ کے کارکن مفتی صدیق کے گھر پر بھی بلاجواز چھپاماراگیا،جسکی جنتی مذمت کی جائیکم ہے، جییوآئی کیچ لیویزفورس کومتنبہ کرتی ہیں کہ عوام الناس سے اپنا رویہ درست رکھے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیااگرفورس نے اپناقبلہ درست نہیں کیا توجییوآئی کیچ ان کے خلاف بھرپور تحریک چلائیگی ،انتظامیہ امن وامان مخدوش صورتحال پراپنی بہترکارکردگی دیکھائیں ،اجلاس میں واپڈا اہلکاروں کی جانب سے کیچ کیباسیوں پر50سنٹی گریڈگرمی پر بجلی لوڈشیڈنگ بلاجوازہے ،واپڈا کے ارباب اختیار عوام الناس سے اپنارویہ درست کریں اجلاس سے جییوآئی کیچ کے بزرگ رہنما حاجی شاہ دوست دشتی، مولاناعبدالحئی شہید،مولانااحمدعلی قاسمی کے والد صاحب کے انتقال پردعائے مغفرت کی گئی۔