شارجہ حکومت نے رہائشی علاقوں سے 16 ہزار غیر ملکی کنوارے بے دخل کر دیئے، ہزاروں پاکستانی بھی شامل ہیں
فیملی کے بغیر مقیم افراد کو بے دخل کرنے کے لیے رہائشی یونٹس کے بجلی، پانی گیس کے کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں
محمد عرفان جمعرات 10 جون 2021 14:30
(جاری ہے)
جس کے نتیجے میں اب تک شارجہ کے مختلف علاقوں سے ساڑھے 16ہزار کنوارے غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے جبکہ ایسے غیر ملکیوں کو بھی بے دخل کیا جا رہا ہے جو ایک رہائشی یونٹ میں گنجائش سے زیادہ گنتی میں مقیم تھے جس کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ رہے تھے۔
شارجہ میونسپلٹی کی جانب سے جاری اس مہم میں شارجہ پولیس اور شارجہ الیکٹریسٹی، واٹر اینڈ گیس اتھارٹی بھی شامل ہیں۔ شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل ثابت الطریفی نے دی نیشنل کو بتایا کہ فیملیوں کے لیے مخصوص علاقوں میں سینکڑوں چھاپے مار ے گئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 16,500 غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔ اس آپریشن کے دورن غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی پکڑ ے گئے ہیں جن کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس انسپکشن مہم میں اب شارجہ بھر کے رہائشی ٹاورز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ آپریشن ان لوگوں کے خلاف کیا جا رہا ہے جو اپنے بیوی بچوں کے بغیر فیملیز کے لیے مخصوص علاقوں میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس انسپکشن مہم کا مقصد خواتین اور بچوں کو ایک مثالی اور محفوظ ترین ماحول مہیا کرنا ہے۔ جن رہائش گاہوں میں گنجائش سے زیادہ افراد نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے، انہیں فوری طور پر بے دخل کیا جا رہا ہے، اس مقصد کے لیے ان رہائش گاہوں کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز بھی کاٹے جا رہے ہیں۔ چھوٹی رہائش گاہوں میں زیادہ افراد کے قیام سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ ان مقامات پر سماجی فاصلے کو ممکن نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ الطریفی نے بتایا کہ چند روز قبل بھی ایک شخص نے لائیو پروگرام میں کال کر کے شکایت لگائی تھی کہ اس کی رہائشی بلڈنگ میں کئی غیر ملکی بیوی بچوں کے بغیر مقیم ہیں، اور کچھ اپارٹمنٹس میں گنجائش سے زیادہ افراد ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس شکایت کے بعد فوری طور پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں اس بلڈنگ کے 13 اپارٹمنٹس کی بجلی، پانی اور گیس منقطع کر دی گئی اور 23 افراد کو بے دخل کیا گیا۔ جو لوگ اس نوعیت کی شکایت درج کرانا چاہتے ہیں وہ 993 پر کال کر سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.