شوکت صدیقی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور عہدے کو نہیں سمجھا، سپریم کورٹ
جج کو ہٹانے سے پہلے انکوائری کو لازمی قرار دینے کے حوالے اپنے موقف پر بھی دلائل مکمل کریں، جسٹس عمر عطابندیال کا حامد خان سے مکالمہ شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے بعض افسران پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں، جواب جمع کرانا چاہتے ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
جمعرات 10 جون 2021 18:32
(جاری ہے)
جسٹس عمر عطا ء بندیا ل نے کہاکہ درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے پہلے اپنے دلائل مکمل کرلیں، اپنے دلائل کو آرٹیکل 211 کیساتھ کیسے جوڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جج کو ہٹانے سے پہلے انکوائری کو لازمی قرار دینے کے حوالے اپنے موقف پر بھی دلائل مکمل کریں۔
انہوںنے کہاکہ تین سماعتیں ہونے کے باجود ابھی تک درخواست کو قابل سماعت ہونے کے حوالے سے ہی دلائل سن رہے ہیں، چھٹیوں میں تمام پانچ ججز کے اسلام آباد میں ہونے کی گارنٹی نہیں۔ وکیل حامد خان نے کہاکہ انکوائری کے بغیر ریفرنس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا تھا، محض ایک تقریر تو ایشو نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ پہلی سماعت پر ہی میں نے اوپن انکوائری کی استدعا کر دی تھی۔ جسٹس عمر عطا ء بندیال نے کہاکہ کیا کونسل اوپن انکوائری کر سکتی ہی ۔ وکیل حامد خان نے کہاکہ کارروائی سے پہلے مجھے اوپن انکوائری کا یقین دلایا گیا تھا۔ وکیل حامد خان نے کہاکہ پہلے بھی کیس میں اوپن انکوائری ہوئی میں پیش ہوا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کونسل نے تسلیم حقائق کی بنیاد پر اوپن انکوائری کو مناسب نہیں سمجھا۔ وکیل حامدخان نے کہاکہ آئین میں انکوائری کا لفظ شامل ہے تو انکوائری کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جج کے پاس تو سپریم جوڈیشنل کونسل کے علاوہ اور کوئی فورم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کونسل نے کہا میں اپنے الزامات ثابت نہیں کر سکا، بغیر انکوائری اپنے الزامات کو کسطرح ثابت کرتا۔ جسٹس عمر عطا ء بندیا ل نے کہاکہ شوکت صدیقی نے غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا اپنے عہدے کو نہیں سمجھا،کورٹ آف کنڈیکٹ کے مطابق اپ نے عدلیہ کا دفاع کرنا تھا۔ وکیل حامدخان نے کہاکہ آئی ایس ائی افسران کے رابطوں کے بارے میں تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط بھی لکھا۔ جسٹس عمر عطا ء بندیال نے کہاکہ آپ نے پہلے تقریر کی بعد میں خط لکھا، جسٹس عمر عطابندیال نے شوکت عزیز صدیقی کے پیشمان ہونے کیلئے شعر پڑھنے کی کوشش کی تو بھول گئے ،سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کھڑے ہو کر مرزا غالب کا شعر سنا دیا ’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ،ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا‘‘۔ بعد ازاں سماعت دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.