اداکارہ صوفیا مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

جمعرات 10 جون 2021 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ و ماڈل صوفیا مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے اداکارہ کے سابق شوہر کے ریڈ وارنٹ واپس کرنے کی کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اداکارہ کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنا نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں درخواست گزار کا نام سفارت کار ہونے پر استثنی کی وجہ ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو عدالتی حکم پر عمل کر کے تین دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔