متحدہ عرب امارات میں قیامت کی گرمی، لوگ بے حال ہو گئے
گرمی سے پریشان راہگیروں، کارکنوں، ڈرائیورزکے تصاویری مناظر گرمی کے قہر کو سامنے لے آئے
محمد عرفان جمعہ 11 جون 2021 12:55
(جاری ہے)
اس سخت گرمی میں سڑک پر موجود لوگوں کا کیا حال ہو رہا ہے، اس کے کچھ تصاویری مناظر خلیج ٹائمز کی خصوصی رپورٹ میں سامنے آ گئے ہیں۔ شارجہ میں لی گئی ایک تصویر میں دو خواتین گرمی سے بچنے کے لیے سر پر چھتری کا سایہ کیے اپنی منزل کی جانب بڑھتی دکھائی دیں۔
ایک تصویر میں ایک غیر ملکی جوڑا بھی گرمی سے پریشان دکھایا۔خاوند نے اپنے ننھے بیٹے کو گرمی سے بچانے کے لیے اس پر چہرے پراپنے ہاتھ کا سایہ کر رکھا تھا۔ دُبئی میں ایک خاتون چھتری کے بغیر دھوپ میں پھرتی انتہائی پریشان سی لگ رہی تھی۔ ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے گرمی سے بچانے کے لیے اپنے سر کو فالتوٹی شرٹ سے ڈھک رکھا تھا۔ اسی طرح ایک خاتون نے ٹی شرٹ پر پہنی قمیض اُتار کر سر پرتانی ہوئی تھی۔ ڈرائیورز بھی شدید گرمی کے ہاتھوں پریشان جلد از جلد اپنی منزل کی جانب پہنچنے کی کوشش میں دکھائی دیئے۔ شارجہ ایکسپو سنٹر کے قریب ایک کارکن نے ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑ رکھی تھی اور سر کو گرمی سے بچانے کے لیے اس پر کوئی کپڑا رکھا ہوا تھا۔ جبکہ ایک فوڈ کمپنی کے ملازمین شدید گرمی کے دوران ہلکان ہونے کے باعث ایک پارک میں تھوڑی دیر کے لیے سستاتے دکھائی دیئے۔ ان سب مناظر سے پتا چلتا ہے کہ اس بار واقعی امارات میں گرمی اپنی پوری شدت کے ساتھ آئی ہے اور لوگوں کو اس سے بچنے کے لیے چھتری یا ٹوپی کے ساتھ ہی نکلنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ گرد آلود ہواؤں سے بچنے کے لیے منہ کو ماسک سے ڈھانپے رکھنا بھی ضروری ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.