گرمی کے باعث ٹرانسفارمروں میں آنے والے ٹیکنیکل فالٹس کو فی الفور دور کیا جارہا ہے‘ترجمان لیسکو

جمعہ 11 جون 2021 16:25

گرمی کے باعث ٹرانسفارمروں میں آنے والے ٹیکنیکل فالٹس کو فی الفور دور ..
ؒٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) ترجمان لیسکونے کہا ہے کہ گرمی کے باعث ٹرانسفارمروں میں آنے والے ٹیکنیکل فالٹس کو فی الفور دور کیا جارہا ہے۔ لیسکو کا کمپلینٹ اور فیلڈ اسٹاف صارفین کی شکایات کے جلد ازالے میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو کی تمام ڈویثزنز کو ایمرجنسی میٹیریل بشمول ٹرانسفارمرز فراہم کردیئے گئے ہیں تاکہ خراب ٹرانسفارمروں کو جلد سے جلد تبدیل کیا جاسکے۔ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ لیسکو کی اولین ترجیح ہے ۔صارفین سے درخواست ہے کہ بجلی سے متعلق کسی بھی انفرادی شکایات کے ازالے کے لئے 042-99205462, 042-99205461, 0320-0520888 کے علاوہ لیسکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ 8118پر ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :