وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے 3 منصوبوں کیلئے 493 ملین روپے سے زائد رقم مختص

جمعہ 11 جون 2021 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے 3 منصوبوں کیلئے 493 ملین روپے سے زائد رقم مختص کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق کرتارپور صاحب کوریڈور کے زیرو لائن پر پل کی تعمیر 452 ملین سے زائد، جج کمپلیکس کوئٹہ چاردیواری کی تعمیر کے لئے 25 ملین سے زائد اور جج کمپلیکس لاہور کی تعمیر کے لئے پی سی۔ II کے لئے 15 ملین سے زائد کی رقم خرچ ہوگی