محکمہ زراعت حکومت بلوچستان کے گرین ٹریکٹر پروگرام

قرعہ اندازی میں 14خوش قسمت زمینداروں کے نام نکل آئے

جمعہ 11 جون 2021 19:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) محکمہ زراعت حکومت بلوچستان کے گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت قرعہ اندازی میں 14خوش قسمت زمینداروں کے نام نکل آئے ،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت بلوچستان کے زمینداروں میں گرین ٹریکٹر قرعہ اند از ی اندازی کی گئی ،قرعہ اندازی کمیٹی ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ، محکمہ زراعت کے فیلڈ انجینئر کوئٹہ ژوب ڈویژن عبید اللہ لونی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحمن بازئی کی موجودگی میں ہوئی ،واضح رہے کہ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت بلوچستا ن کے 67 زمینداروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں جن کی جانچ وپڑتال کے بعد 46 درخواستیں منظور جبکہ 21درخواستیں نامکمل ہونے کی بناء پرمسترد کردی گئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کرائی جس میں 14 زمینداروں سیدحضرت اللہ شاہ ،نذیر ،عبدالناصر،محمدشعیب ،سیدو،نورالدین ،نصراللہ ،حاجی عبدالرحمن ،سیف اللہ ،گل زمان ،عبدالواحد ،محمدنسیم ،محمدطاہر اور سید غلام دستگیر کے نام قرعہ اندازی میں نکل آئے اورانہیں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ٹریکٹر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی نے گرین ٹریکٹر اسکیم کو خوش آئند قراردیا اورکہاکہ صوبے میں سینکڑوں زمیندار ایسے ہیں جن کے پاس اراضی پر کاشتکاری کیلئے وسائل نہیں ہے تاہم منصفانہ انداز میں قرعہ اندازی خوش آئند ہے امید ہے کہ حکومت بلوچستان آئندہ سال ٹریکٹرز کی تعداد میں اضافہ کریگی اور کوئٹہ کیلئے 50ٹریکٹرز منظور کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :