امریکا کا بھارتی کورونا ویکسین کی منظوری سے انکار

پیر 14 جون 2021 12:49

امریکا کا بھارتی کورونا ویکسین کی منظوری سے انکار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی نے بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو امریکا میں ایمرجنسی استعمال کے لیے منظوری دینے سے انکار کر دیا،امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز ریگولیٹری نے ویکسین مینوفیکچرر کے امریکی شراکت دار آکیوجین کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارتی ویکسین کے استعمال کی منظوری کے لیے مزید تفصیلات فراہم کرے ۔