ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے مشاورتی بورڈ میں دو نئے ماہرین شامل

ْ مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے میں نئے ارکان کا50 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے،ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی

پیر 14 جون 2021 12:49

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے مشاورتی بورڈ میں دو نئے ماہرین شامل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سعودی عرب کی ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی جو دنیا کے سیاحت کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی ڈویلپر ہے نے اپنے عالمی مشاورتی بورڈ میں دو نئے ماہرین کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے میں نئے ارکان کا50 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ بحر احمر پروجیکٹ کی رہ نمائی اور 2022 کے آخر تک اس کے پہلے مہمانوں کا استقبال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی میں بطور مشیر شامل ہونے والی فرانسس-این کییلر ٹورازم آسٹریلیا اور وزٹ برٹین کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ وہ لگژری برانڈنگ کے بانی پیئرس سمٹ کمپنی کے موجودہ بین الاقوامی مشاورتی بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کمپنی میں کاروبار ، سرمایہ کاری، سیاحت ، ماحولیاتی استحکام اور وسائل کے تحفظ کے آٹھ ماہرین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او جان پاگانو نے کہا کہ جب ہم اگلے سال کے دوران اپنے پہلے مہمانوں کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ہم بحیرہ احمر پروجیکٹ کے سب سے خوبصورت خزانے کو دنیا کے ساتھ کیسے بانٹ سکتے ہیں۔

ہمیں بے حد خوشی ہے کہ کمپنی کے ایڈوائزری بورڈ میں دو نئے ماہرین شامل ہوئے ہیں۔کمپنی میں بہ طور مشیر شامل ہونے والے پیئرز شمٹ کے پاس لگژری برانڈز کی تیاری کے 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ 2002 میں شمٹ نے لگژری برانڈنگ کی بنیاد رکھی۔