سعودی عرب، سوڈانی شہری اونٹنی پر سوار ہوکر ویکسینیشن سینٹر پہنچ گیا

سعودی حکومت مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کورونا ویکسین مفت فراہم کررہی ہے،النور النایر

پیر 14 جون 2021 16:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سعودی عرب میں مقیم النور النایر نامی سوڈانی شہری کوروناویکسین لگوانے کے لیے اونٹنی پر سوار ہوکر ویکسینیشن سینٹر پہنچ گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی شہری نے ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے لیے 40 کلو میٹر کا سفر اونٹ سواری کے ذریعے طے کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص کا کہناتھا کہ وہ مشرقی ریجن کے ایک قریے میں چرواہے کے طور پر کام کرتا ہے، ویکسین سینٹر قریہ العلیا کمشنری میں واقع ہے جو اس کی رہائش سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سفری سہولت نہ ہونے کے باعث اونٹنی پر سوار ہوکر ویکسینیشن سینٹر پہنچنے کا فیصلہ کیا۔النور النایر کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سعودی حکومت مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کورونا ویکسین مفت فراہم کررہی ہے۔غیرملکی نے کہا کہ اونٹی کا سہارا لے کر صبح 3 بجے جنگل سے ویکسین سینٹر کے لیے نکلا تھا اور 8 بجے پہنچ گیا وہاں سب لوگوں نے خیر مقدم کیا، ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے بھی اونٹنی پر سوار ہوکر آں گا