سعودی عرب، خواتین کو محرم کے بغیر حج کی درخواست دینے کی اجازت مل گئی

پیر 14 جون 2021 20:43

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ رواں سال حجاج کرام کے لیے تین پیکیجز کو منظور کیا گیا ہے جن میں سے ایک خواتین کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

وزارت حج کا کہنا ہے کہ حج کی خواہش رکھنے والی خواتین اب انفرادی طور پر بھی اپنی رجسٹریشن کراسکتی ہیں جس کے لیے انہیں کسی مرد ساتھی محرم کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ دیگر خواتین کے ساتھ رجسٹریشن کی درخواست دے سکیں گی۔عرب میڈیا کے مطابق حج کیلئے رجسٹریشن پورٹل 13 جون سے آن کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :