ٹارگیٹیڈ سبسڈی کے نئے نظام کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے نئے نظام پر بریفنگ
پیر 14 جون 2021 20:34
(جاری ہے)
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس سروے بانوے فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اسی ماہ کے آخر تک اس کام کو مکمل کر لیا جائے گا۔
صدر نیشنل بنک کی جانب سے حکومت کی فراہم کردہ سبسڈی مستحق خاندانوں کو فراہم کرنے کے مجوزہ نظام پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹارگیٹیڈ سبسڈی کے نظام کو متعارف کرانے کا مقصد کروڑوں خاندانوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ٹارگیٹیڈ سبسڈی کے حوالے سے نظام ترتیب دینے پر متعلقین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے امیر غریب کو یکساں سبسڈی فراہم کرنا نہ صرف سرکاری وسائل کا زیاں ہے بلکہ یہ ان غریب لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے جو اس معاونت کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹڈ سبسڈی کی بدولت کمزور طبقوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے حکومت تمام مالی وسائل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نئے نظام کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کا آئندہ ماہ سے باقاعدہ اجرا کیا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان عوام میں مقبول ہیں وہ مذاکرات تو کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے
-
سابق کرکٹر جاوید میانداد بھی بانی پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے
-
ٹھیک ہے، عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تھا، لیکن اب 9 مئی بھی کیا ہے، بغاوت اور کرپشن الزامات پر جیل میں ہے
-
گوجرانوالہ میں افسوسناک حادثہ؛ ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی نے 5 سالہ بچی کو کچل دیا
-
عمران خان کو اندھیری رات میں جعلی طریقے سے ہسپتال لاکر سپریم کورٹ کے حکم کے ساتھ فراڈ کیا گیا
-
میر رضا قتل کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان
-
ڈولی پارٹن کی جگہ ان کی ہم شکل کی تصویر نشر، امریکی نیوز چینل نے معافی مانگ لی
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.