خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی

پیر 14 جون 2021 20:49

خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی چیمپئن شپ میں ٹاپ 32 کھلاڑیوں شرکت کررہی ہیں ، چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله، چیف کوچ شفقت الله ،سینئر کوچ منور زمان ، وزیر خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، قمرزمان سکواش کمپلیکس قیوم سپورٹس سٹیڈیم میں جاری خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ کے پہلی مرحلے میں کھیلے گئے میچز میں وجیہہ الطاف نے زرلیش صفدر کو گیارہ چھ ، گیارہ پانچ اور اٹھارہ گیارہ سے شکست دی، عائشہ عالم نے بلقیس گلاب کو گیارہ آٹھ ، گیارہ چھ ،سے ہرایا ، مہوش علی نے مریم کو گیارہ تین ، گیارہ سے شکست دی ، حفصہ یوسف نے ما ہ نور علی کو گیار ہ پانچ اور گیارہ تین سے شکست دی ، رونق سلیم نے سحرش علی کو گیارہ دو اور گیارہ چھ سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

پہلے رائونڈ میں ثناء بہادر، ماریہ حسین ، کائنات عامر، حراء عقیل، کلثوم عبدالله،زہرہ عبداللهاور نمراء عقیل کو بائے ملا ، چیمپئن شپ میں 32 ٹاپ کھلاڑی شرکت کررہی ہیںجو کہ 17 جون تک جاری رہیگی ۔

متعلقہ عنوان :