Live Updates

میچ ریفری کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ معطل

پیر 15 ستمبر 2025 16:43

میچ ریفری کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) میچ ریفری کیخلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ معطل کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان بھارت کے درمیان اتوار کے روز ہونے والے میچ میں ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا تھا۔

(جاری ہے)

اسی پر اب پاکستان کی جانب سے بڑا ایکشن سامنے آیا ہے،جہاں پاکستان نے ریفری کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کو معطل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان واہلہ کو بھارتی ٹیم کے رویے اور میچ ریفری کے خلاف ایکشن نہ لینے پرمعطل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان واہلہ اس وقت دبئی میں ہیں انہیں کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوری طور پر واپس بلالیا گیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات