
کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
امید ہے آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی، چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ایشیا کپ کے میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا
پیر 15 ستمبر 2025 17:27

(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ ٹیم کیکپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا تاہم میچ کے اختتام پر جب بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو 47 رنز پر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور 10 رنز پر کھیلنے والے شیوم دھوبے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
سوریا کمار یادیو نے میدان سے باہر پہنچتے ہی باقی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ڈریسنگ میں بٴْلا لیا، اس دوران پاکستان ٹیم میدان کے اندر ہی موجود رہی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان نے بھارتی ٹیم کے اس رویے پر احتجاج کے طور پر پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کھیل میں سیاست کو لے آئے، پاکستان کے خلاف جیت کو پہلگام واقعے کے نام کر دیا تھا۔پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں سوریا کمار یادیو نے کرکٹ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کہا کہ جیت کو پہلگام واقعے کے نام کرتا ہوں، پاکستان کے خلاف بھارتی آرمی کیلئے ہماری طرف سے تحفہ ہے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل قوانین میں سیاست، مذہب اور رنگ و زبان کے معاملے پر کھلاڑیوں کا گفتگو کرنا ممنوع ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشیا کپ،بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور
-
پاک بھارت ٹاکرے میں شکست کے بعد 0-6 کا چرچا، شائقین نے بھارتی عوام کو جنگ یاد دلادی
-
حسین جہاں سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی،محمد شامی
-
افغان ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر
-
ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ کا شیڈول فائنل کرلیا
-
پاک-بھارت میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
-
کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
-
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیاکپ میں مزید کوئی میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
-
پاک-بھارت میچ کے دور ان اسپورٹس مین اسپرٹ معاملہ ، فوری ایکشن نہ لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئر معطل
-
میچ ریفری کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ معطل
-
انگلینڈ کےفاسٹ بولر ثاقب محمود انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر
-
ایشیا کپ 2025ء : پی سی بی نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.