گورنربلوچستان سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم خاران میر شوکت بلوچ کی ملاقات

گورنر نے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور انکے حل کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا

پیر 14 جون 2021 21:40

گورنربلوچستان سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم خاران میر شوکت بلوچ کی ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ عوام کو تعلیم، صحت، بجلی اور صاف پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات دلانے اور معاشرے کی عظیم اکثریت کی معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں شمولیت اور شرکت کو یقینی بنانے سے ہی معاشرے کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ڈسٹرکٹ ناظم خاران میر شوکت بلوچ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. میر شوکت بلوچ نے گورنر کو خاران کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ اس ترقی یافتہ دور میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور انہوں نے گورنر بلوچستان کو خاران میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور انکے حل کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔