افرادی قوت کی برآمد، پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

منگل 15 جون 2021 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) افرادی قوت کی برآمد میں پاکستان نے بھارت اور بنگلادیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان افرادی قوت برآمد کرنیوالے ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا۔

(جاری ہے)

ڈھائی سال کے دوران 12 لاکھ 32 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کیلیے بیرون ملک بھیجا گیا، 5لاکھ70ہزار پاکستانی سعودی عرب ،4لاکھ74ہزارمتحدہ عرب امارات گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال اور عالمی پابندیوں کے باوجود 2لاکھ 25ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔