جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،

چوری و ڈکیتی میں ملوث 60 ملزمان گرفتارملزمان سے 2 کروڑ43 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،71 مقدمات ٹریس

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 جون 2021 12:07

جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان حیدر کانواں) ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ و نقدی انکے مالکان کے حوالے کئےجھنگ  پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے چور ی و ڈکیتی میں ملوث 60ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے2 کروڑ43  لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمدکر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔



تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران  71مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث 60 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 کروڑ 43 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔برآمد کئے گئے مال مویشیوں میں 21 شاخ بکریاں،8 راس بچھڑیاں،12 راس بھینس مالیتی16 لاکھ 50 ہزار، نقدی برآمدگی31 لاکھ روپے،برآمدگی کار 1عدد مالیتی 48 لاکھ روپے،ٹرالر22ویلر مالیتی1 کروڑ40 لاکھ روپے،موٹر سائیکل14 عدد مالیتی 7 لاکھ روپے جبکہ1 عدد رکشہ مالیتی ایک لاکھ روپے برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)



ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ پولیس لائن جھنگ میں انکے مالکان کے حوالے کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور گزشتہ8ماہ میں 10کروڑ43 لاکھ روپے کا مال مسروقہ جس میں 3 کروڑ16 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی،214 عدد موٹرسائیکلیں 6 عدد کاریں جرائم پیشہ عناصر سے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں ہیں۔


ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مویشی،موٹر سائیکلزاورنقدی برآمد ہونے پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا .

متعلقہ عنوان :