بھارتی کورونا سے مزید ہزاروں اموات کا خدشہ ہے، برطانوی وزیرِ اعظم

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے لاک ڈائون کی پابندیوں میں 19 جولائی تک توسیع کر دی

منگل 15 جون 2021 15:19

بھارتی کورونا سے مزید ہزاروں اموات کا خدشہ ہے، برطانوی وزیرِ اعظم
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث ملک بھر میں مزید ہزاروں اموات ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے لاک ڈائون کی پابندیوں میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ برطانیہ میں لاک ڈائون کی پابندیاں 21 جون کو ختم ہونی تھیں۔دوسری جانب پابندیوں کے خلاف برطانوی عوام نے لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاج کیا، سینکڑوں مظاہرین نے ریلی نکالی۔