جرمنی میں کورونا پازیٹو آنے والے افراد کی تعداد آج نچلی ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی

پورے جرمنی میں آج کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ترین ترین سطح پر پہنچی ہے

Mehwish Zaffar مہوش ظفر منگل 15 جون 2021 18:18

جرمنی میں کورونا پازیٹو آنے والے افراد کی تعداد آج نچلی ترین سطح پر ..
جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) پورے جرمنی میں آج کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ترین ترین سطح پر پہنچی ہے۔ آج یہ تعداد 549 ہے ورنہ مسلسل ایک ہزار سے زیادہ ہوتی تھی اس وقت ایک ہزار افراد پر 15 سے 18 افراد کرونا سے متاثر سامنے آرہے ہیں۔ پچاس فیصد افراد کو پہلی ڈوز لگ چکی ہے اور 27 فیصد افراد وہ ہیں جن کو دونوں ڈوز لگ چکی ہیں جرمنی میں اب تک 90 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ پینتیس لاکھ افراد کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کل سے جرمنی میں ڈیجیٹل ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ جن کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے وہ کسی بھی قریبی میڈیکل اسٹور سے جا کر اپنا ڈیٹا دے سکتے ہیں جس کے بعد وہ ایک کوڈ آپ کو نکال کر آپ کو دیں گے جسے آپ اپنے موبائل میں سیو کر کے کہیں بھی استعمال کیا کر سکتے ہیں کرونا پوزیٹو والے افراد جن کو ویکسینیشن کی کوئی ڈوز اب تک نہیں لگی وہ بھی اسی پروسز کا استعمال کر سکتے ہیں اور جہاں چاہے آجاسکتے ہیں اس کی مدت کورونا پازیٹو رپورٹ کے ساتھ چھ ماہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جرمنی کی سب سے مشہور سیاحتی انڈسٹری Tuiکا کہنا ہے کہ اس سال تقریبا بیس فیصد ثمر وکیشن بک کی گئی ہیں 2018 کے مقابلے میں اندازہ ہے کہ یہ یہ اس سال 35 فیصد تک جائیں گی اور سیاحت کے حالات تقریبا 2 سے 3 سال لگیں گے دوبارہ سے سو فیصد جانے میں۔ اوپن ائیر میں دس افراد جو کہ 5 فیملی سے ہو سکتے ہیں ایک جگہ بیٹھ سکتے ہیں جن میں 14 سال سے کم عمر بچوں کو اس میں نہیں شامل کیا جائے گا انڈور 6افراد کو اجازت ہے جن کا تعلق تین خاندانوں سے ہوسکتا ہے۔ اور جن کو میں پوری ویکسینیشن ہو چکی ہے ان کے لیے کوئی اب کوئی قید نہیں بلکہ اب وہ مکمل آزاد ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ افراد بھی جو کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں ۔