دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ریشین میں شاہراہ پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے اپر اور لوئر چترال کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا

منگل 15 جون 2021 18:40

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ریشین میں شاہراہ پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے اپر اور لوئر چترال کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے چترال کے علاقے ریشین میں مرکزی شاہراہ کو دریا برد ہوئے 4 دن گزر گئے، انتظامیہ متبادل راستے کھولنے کی کوششیں کر رہی ہے تاہم تاحال ٹریفک کیلئے متبادل راستہ نہ کھولا جا سکا۔

لوئر اور اپر چترال کا زمینی راستہ منقطع ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی اپر چترال میں پھنس گئی ہے، مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جس مقام پر سڑک بہہ گئی ہے، وہاں گاڑیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے، مقامی افراد کے مطابق اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں خوردنی اشیا کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :