قومی اسمبلی میں رویہ ،علی نواز اعوان نے اپنے رویے کی غلطی تسلیم کرلی

پارلیمنٹ میں میری طرف سے جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا، علی نواز اعوان

منگل 15 جون 2021 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے قومی اسمبلی میں اپنے رویے کی غلطی تسلیم کرلی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں میری طرف سے جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غلط بات کسی کی بھی ہو وہ غلط ہی ہوتی ہے، اپوزیشن کی طرف سے دھکم پیل کی گئی اور ہمیں گالیاں دی گئیں۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران علی نواز اعوان اور ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کے درمیان جھڑپ ہوئی اور گالم گلوچ بھی کی گئی۔دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بجٹ کاپی پھینکنے کا عمل میں دیکھنے میں آیا، ایوان کا ماحول خراب ہونے پر اسپیکر نے اجلاس 20 منٹ کیلئے ملتوی کردیا تھا۔