وزیرخزانہ کی تھرڈ پارٹی آڈٹ نظام بارے حکمت عملی کوجلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت
منگل 15 جون 2021 22:35
(جاری ہے)
چیئرمین ایف بی آر نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ آئی ٹی کمپنیوں کے پوائنٹ آف سیل نظام کی تنصیب و کنفیگریشن سے متعلقہ لائسنسنگ کے عمل کو اگست کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔
تمام آر ٹی اوز میں چیف کمشنرز کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل تشکیل دیئے جارہے ہیں تاکہ وہ جلد از جلد پی او ایس نظام سے منسلک ہونے کی رفتار اور درکار نتائج کی برائے راست نگرانی کر سکے۔وزیر خزانہ نے پی او ایس سے منسلک مشینوں کی ٹریکنگ پیشرفت کی موثر نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مشینوں کی تنصیب کے بعد ریٹیلرز کو ہر قسم کی ممکنہ رہنمائی فراہم کی جائے۔ تمام ریٹیلرز کی فروخت کے حجم کا تعین کیا جائے تاکہ پی او ایس نظام سے حاصل ہونے والے درکار ریونیو کا حصول ممکن ہو سکے۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں پی او ایس سے متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کے لئے علیحدہ سیل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر کی ٹیم نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ بڑی تعداد میں ممکنہ ٹیکس گزاروں کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ یہ معلومات تھرڈ پارٹی سے حاصل کردہ ودہولڈنگ معلومات کی بنیاد حاصل کی گئی ہیں، یہ افراد ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نشاندہی شدہ افراد کو ٹیکس میں شامل کیا جارہا ہے۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ تھرڈ پارٹی باوثوق معلومات کی بنیاد پر مزید ممکنہ ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے سے متعلق حکمت عملی کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اس سے نہ صرف ٹیکس کی بنیاد میں وسعت آئے گی بلکہ ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ایجنڈا آئٹمز پر عملدرآمد کی رفتار کو جانچنے کے لئے مزید اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.