ڈینگی لاروا کے انسداد کے سلسلے میں غفلت او رسرگرمیوں بارے فرضی اعداد شمار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا

بدھ 16 جون 2021 12:16

ڈینگی لاروا کے انسداد کے سلسلے میں غفلت او رسرگرمیوں بارے فرضی اعداد ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے ضلع میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کے دوران محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا کہ ڈینگی لاروا کے انسداد کے سلسلے میں غفلت او رسرگرمیوں بارے فرضی اعداد شمار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے تمام متعلقہ ادارے کو ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے سرگرم رہیں او رلاروا کے ذرائع کاسراغ لگا کر کیمیکل ٹریٹمنٹ یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ارشد وٹو نے انسدادڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ سیزن کے دوران ڈینگی لاروا پر قابو پانے کیلئے ان ڈور او رآوٹ ڈور ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں او رڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کے امور میں لاپرواہی نہ برتی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ضلع کو ڈینگی سے پاک کرنا تمام انتظامی افسران کا عزم ہونا چاہئے ۔ انہوں نیکہاکہ عوام میں ڈینگی اور کرونا وائرس سے بچاو بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات جاری رہنے چاہیں ۔ اس موقع پر تمام محکموں کے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری اقدامات وکارروائی رپورٹس بارے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :