جہازمیں مسافر نے مجھے عاطف اسلم سمجھ لیا تھا، وسیم بادامی کا انکشاف

جمعرات 17 جون 2021 18:37

جہازمیں مسافر نے مجھے عاطف اسلم سمجھ لیا تھا، وسیم بادامی کا انکشاف
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) معروف صحافی اور میزبان وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ جہاز میں ایک مسافر نے اٴْنہیں گلوکار عاطف اسلم سمجھ کر اٴْن سے آٹو گراف مانگ لیا تھا۔وسیم بادامی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اٴْنہوں نے میزبان کو اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سٴْنایا۔

(جاری ہے)

وسیم بادامی نے کہا کہ ’میں جہاز میں سوار تھا جو کہ اٴْڑان بھرنے کے لیے تیار تھا کہ اتنے میں ایک شخص میرے پاس آیا اور اونچی آواز میں مجھ سے کہا، مجھے آپ کا آٹوگراف چاہیے۔

‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں اٴْس شخص کی فرمائش سٴْن کر حیران ہوگیا کہ سیلفیوں کے اس دور میں بھی لوگ آٹوگراف لیتے ہیں۔‘وسیم بادامی نے کہا کہ ’میں جیسے ہی آٹوگراف لکھنے لگا تو اٴْس شخص نے مجھ سے کہا،سر آپ نے تاجدارِ حرم بہت ہی کمال پڑھا تھا‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں نے جیسے ہی اٴْس شخص کی یہ بات سٴْنی تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں اپنا سر کیسے اٴْٹھاؤں کیونکہ وہاں بہت مسافر تھے اور وہ شخص مجھے عاطف اسلم سمجھ رہا تھا‘۔

متعلقہ عنوان :