اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

جمعرات 17 جون 2021 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیلی، تحریک واپس لینے کی درخواست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عجلت میں قانون سازی کرنے پر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست میں کہا ہے کہ حکومت نے متنازع قانون سازی پر پارلیمانی کمیٹی میں غور کا وعدہ کیا ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اب اس قانون سازی پر بات چیت ہوگی اس لیے درخواست واپس لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :