’عثمان بے‘ انسٹاگرام پر چھاگئے، فالوورز کی تعداد 18 ملین ہو گئی

ہفتہ 19 جون 2021 14:11

’عثمان بے‘ انسٹاگرام پر چھاگئے، فالوورز کی تعداد 18 ملین ہو گئی
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکول ’کورلش عثمان‘ میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف تٴْرک اداکار بوراک اوزچیوت سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔تٴْرک اداکار بوراک اوزچیوت کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 18 ملین ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار بوراک اوزچیوت نے تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکول ’ کورلش عثمان‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت کی نئی بلندیاں حاصل کی ہیں جس کے بعد اٴْن کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بوراک اوزچیوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر اپنی فیملی، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحون کی طرف سے بہت پسند کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :