خشک سالی کی وجہ سے شام میں خوراک کے بحران کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

شام میں گزشتہ ایک ماہ سے بارش نہیں ہوئی،کئی مقامات پر گندم کی فصل میں قریب نصف کی کمی ہو سکتی ہے،بیان

ہفتہ 19 جون 2021 15:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شام میں گزشتہ ایک ماہ سے بارش نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں بھوک کا مسئلہ مزید گھمبیر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے خدشہ ظاہر کیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں شام میں رواں برس گندم کی فصل بہت کم ہو گی۔ ادارہ برائے خوراک کے شام کے لیے نمائندے میشل روبسن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کئی مقامات پر گندم کی فصل میں قریب نصف کی کمی ہو سکتی ہے۔ روبسن نے یہ نہیں بتایا کہ شام کے کون کون سے علاقے خشک سالی سے شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم اس جنگ زدہ ملک میں گندم کی پیداوار میں نیم خودمختار کرد علاقے اہم ترین ہیں۔

متعلقہ عنوان :