ڈائریکٹر لائیو سٹاکاضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف ویٹرنیری ہسپتالوں کا دورہ ،مویشی پال کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ

ہفتہ 19 جون 2021 16:22

فیصل آباد/مکو آنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشفاق احمد انجم نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف ویٹرنیری ہسپتالوں کا دورہ کیا اور مویشی پال کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پیر محل،رجانہ،521گ۔ب،760گ۔ب،761 گ۔ب،751 اور 148گ۔ب کے سول ویٹرنیری ہسپتا لو ں میں صفائی ستھرائی،ممکنہ سیلانی صورتحال کے پیش نظرمویشیوں کی ویکسینیشن اور سٹاف کی ڈیوٹیز چیک کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ادویات کا سٹاک،ریکارڈ،آٹ ڈور رجسٹر کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بڑے جانوروں میں گل گھوٹواور بھیڑ بکریوں میں انتڑیوں کے زہرکے خلاف ویکسینیشن کا ہدف مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مصنوعی نسل کشی کا جائزہ لیتے ہوئے کولڈ چین برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ مویشی پال کی مکمل رہنمائی جاری رکھی جائے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے سہولت سنٹر کا دورہ کرکے محکمانہ انمول ونڈا اور منرل مکسچرکی دستیابی چیک اور مویشی پال کو لائیو سٹاک پراڈکٹس مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :