کراچی پریس کلب میں موٹروے پولیس کے ساتھ روڈ ورک شاپ انعقاد

حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں،ڈی آئی جی موٹر وے

ہفتہ 19 جون 2021 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) کراچی پریس کلب میں موٹروے پولیس کے ساتھ روڈ ورک شاپ انعقاد کیا گیاحادثات سے بچاؤ اور ان کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی گئی ڈی آئی جی موٹر وے پولس علی شیر جاکھرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں۔لیکن ٹریفک حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ جانبحق ہونے والوں میں افراد میں سب سے زیادہ تعداد موٹرسائیکل سواروں کی ہے، ورکشاپ میں روڈ بلائنڈ اسپاٹ کا دیہان رکھنے سے متعلق آگاہی ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔موٹرسائکل پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔پریس کلب میں ڈرون ٹیکنالوجی اور ہائیڈرولک کٹر کا کا ڈیمو بھی دکھایا گیا