بلاول بھٹو زرداری کی اچانک کراچی آمد، حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد بے گناہ افراد کی گرفتاری کی رپورٹس کا نوٹس

ہفتہ 19 جون 2021 19:03

بلاول بھٹو زرداری کی اچانک کراچی آمد، حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد بے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اچانک کراچی پہنچنے پر حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد بے گناہ افراد کی گرفتاری کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ۔۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی کو ہدایت کی کہ ہر کیس کو چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بے گناہ جیل میں نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ اگر غلطی سے پرامن احتجاج کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تو ان کی فوری رہائی کا بندوبست کریں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنا چاہیے