خیبر پختونخوا کو بزنس سیکٹر کیلئے مثالی صوبہ بنانا مشن ہے ،تیمور جھگڑا
معیشت کو اٹھانے کیلئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو اٹھائیں گے اور ان میں مقابلے کا رجحان پیدا کریں گے،صوبائی وزیر خزانہ
ہفتہ 19 جون 2021 20:33
(جاری ہے)
تقریب سے سابق وفاقی وزیر سلیم سیف الله خان، سکائی الیکٹرک کے سی ای او عثمان سیف الله خان اور رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الله بنگش نے بھی خطاب کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبے میں انڈسٹریلائزیشن کیلئے سولر انرجی اور ہائیڈرو پاور کا فروغ ناگزیر ہے جس پر صوبائی حکومت تندہی سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کو بزنس سیکٹر کیلئے مثالی صوبہ بنانا مشن ہے لہذا بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کو اٹھانے کیلئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو اٹھائیں گے اور ان میں مقابلے کا رجحان پیدا کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 1118ارب روپے کا بڑا اور تاریخی بجٹ دیا ہے جس میں غریبوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا اور معاشرے کے تمام طبقوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ چھوٹے کسانوں پر ٹیکس زیرہ کر دیا گیا ہے تمام طبقوں پر پروفیشنل ٹیکس ختم کر دیا ہے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن صرف فیس کم کر دی گئی ہے۔ ریوینیو بیس 68فیصد تک بڑھایا گیا ہے اور اگلا ٹارگٹ 75فیصد رکھا گیا ہے انشاء الله اس ٹارگٹ کو پورا کر کے دکھائیں گے۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون صوبے کی معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے ہمارے ایکسپورٹس میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور روزگار بڑھے گا۔انہوں نے سوشل سیکٹر میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس سکیم کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سکیم سے تین کروڑ لوگوں فائدہ پہنچا ہے اور عوام کو ریلیف ملنے کیساتھ ساتھ حکومت اور سیاستدانوں کا کریڈٹ بڑھا ہے اور ہیلتھ انڈسٹری کو بھی ترقی ملی ہے۔قبل ازیں انہوں نے ایک میگاواٹ سولر پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور پودا بھی لگایا۔ انہوں نے کوہاٹ ٹیکسٹائل کے ورکرز کے عمرہ ادائیگی کی قرعہ اندازی کے نام بھی نکالے اور کامیاب ورکرز کو مبارکباد دی۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.