مقامی حکومتوں کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات دینا پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے، مقررین
مخصوص مقاصد کے لیے مقامی حکومتوں کے کام میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں، عوامی شرکت اور جوابدہی یقینی بنائی جائے
ہفتہ 19 جون 2021 20:37
(جاری ہے)
ایس ڈی پی آئی کے جائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقامی حکومتوں کے قیام کے مقاصد کو پیش نظر نہیں رکھ سکے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے وسیع مقاصد کو سامنے رکھنے کی بجائے ان اداروں کو محدود مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی روش اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کا ہدف 11بھی وضاحت کے ساتھ مقامی حکومتوں کی بات کرتا ہے۔ایس ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد اسلام کا کہنا تھا کہ قانونہ ڈھانچے میں موجود ابہام ان مقامی حکومتوں کے نظام کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ابہام کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مقامی حکومتوں کے نظام کے ماہر اعجاز حفیظ نے کہا کہ بر سر اقتدار جماعتیں مقامی حکومتوں کو اختیار اور وسائل نہیں دینا چاہتیں اور انہیں اپنے مقاصد کے لیے خطرہ سمجھتی ہیں۔ارادہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفتاب عالم نے کہا کہ ہمیں اس پہلو کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ غیر جمہوری حکومتوں نے سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظام میں لوگوں کی شرکت اور جوابدہی کو مثر بنانے کی ضرورت ہے۔یو سی 14کراچی کے چئیرمین مشتاق ایاز نے کہا کہ مقامی حکومتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تربیت اور استعداد کاری پر توجہ دی جائے۔ضلع کونسل پشاور کے سابق رکن بیرسٹر مبشر منظور نے کہا کہ انتقال اختیار کا عمل شروع ہو جانے کے بعد اسے روکا نہیں جا سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
-
بچے کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی اورچینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
-
لاہورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.