یہودی بلوائیوں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی خاتون شدید زخمی

یہودی شرپسندوں نی70سالہ الحاجہ فاطمہ الربعی کے گھر پر ہلہ بولا اور شدید پتھراو کیا،مقامی انتظامیہ

اتوار 20 جون 2021 14:00

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) اسرائیلی فوج کی موجودگی میں یہودی شرپسندوں نے غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی خاتون پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی الخلیل کے علاقے یطا کے التوانہ قصبے میں پیش آیا۔التوانہ کے یونین کونس کے چیئرمین محمد الربعی نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں کے ایک ڈنڈہ بردار گروپ نے 70 سالہ الحاجہ فاطمہ الربعی کے گھر پر ہلہ بولا اور شدید پتھراو کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران فاطمہ الربعی سرمیں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ زخمی ہونے والی خاتون کو الخلیل میں ہلال احمر کے ایک اسپتال لایا گیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی شرپسندوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے قاتلانہ حملے میں مارنے کی کوشش کی تھی۔ راتب الجبور کا کہناتھا کہ یہودی مافیا کی اس وحشیانہ کارروائی کے وقت اسرائیلی فوج کچھ ہی فاصلے پرموجود تماشا دیکھتی رہی۔

متعلقہ عنوان :