خواتین کو بلوچستان کے قبائلی روایات میں انتہائی مقدس مقام حاصل ہے،ڈاکٹر قاسم بلوچ

خواتین پر بزدلانہ حملہ کرنے والوں نے بلوچ قبائلی روایات کو پامال کیا ہے ،پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین کا بیان

اتوار 20 جون 2021 18:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے پڑنگ آباد مستونگ میں خواتین اساتذہ کی وین پر فائرنگ ان پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بلوچستان کے قبائلی روایات میں انتہائی مقدس مقام حاصل ہے خواتین پر بزدلانہ حملہ کرنے والوں نے بلوچ قبائلی روایات کو پامال کیا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین اساتذہ کرام کوئٹہ اور دیگر دور دراز علاقوں سے علم کی روشنی پھیلانے جاتے ہیں ان نہتیخواتین پر حملہ کرنے والے یقینا مذموم مقاصد رکھتے ہیں ڈاکٹر قاسم بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت دن رات "سب اچھا ہی"کا راگ الاپتی ہے اور صوبے میں تاریخی امن کا دعوی کرتی ہے مگر یہاں امن و امان کا کوئی نام و نشان نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو کفرکردار تک پہنچایا جائے۔