سعودی عرب میں سماجی فاصلے کی پابندی کے ساتھ حج کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
منیٰ میں حاجیوں کے قیام کے لیے 6 ٹاورز اور 70 خیمے مختص کیے گئے ہیں، ہر حاجی کے لیے 4.37 مربع میٹر مختص ہو گی
محمد عرفان پیر 21 جون 2021 09:46
(جاری ہے)
منیٰ کے ٹاور میں ہر حاجی کے لیے 4.37 مربع میٹر جگہ مختص کی گئی ہے، جبکہ خیمے میں ہر حاجی کو 4 مربع میٹر جگہ ملے گی، البتہ خصوصی پیکیج والے عازمین کو منیٰ میں 5.33 مربع میٹر جگہ دی جائے گی۔
حاجیوں کو حج کے دوران آزادانہ میل جول کی اجازت نہیں ہو گی۔ حجاج کی آمد ورفت کو منظم رکھنے کی خاطر ٹاورز اور خیموں میں سیکیوٹی گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔ مناسک حج کے دوران وقتاً فوقتاً حاجیوں کا ٹمپریچر چیک کر کے ان کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ منیٰ کا مقام مکہ اور مزدلفہ کے درمیان حرم شریف کی حدود میں واقع ہے۔ یہ مسجد الحرام سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کی ادائیگی کے لیے الیکٹرانک پرمٹ(اجازت نامہ) اور اسمارٹ کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہو گا۔ کوئی بھی شخص سمارٹ کارڈ اور حکومتی اجازت نامے(پرمٹ ) کے بغیر حج ادا نہیں کر سکے گا۔ اس کے علاوہ خواتین کو بھی تاریخ میں پہلی بار محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نائب وزیر حج نے کہا کہ پچاس برس سے زیادہ عمر کے ایسے ویکسین لگوانے والے افراد کو ترجیحی بنیاد پر حج کا موقع دیا جائے گا جنہوں نے پہلے حج نہ کیا ہو۔اٹھارہ برس سے کم عمر کسی بھی شخص کو حج مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔نائب وزیر حج نے کہا کہ ’حج کی درخواستیں منظور کرنے کے سلسلے میں خواتین اور مردوں اور قومیت کی بنیاد پر ترجیح نہیں ہوگی ۔ حج مقامات پر کھانے پینے کا الگ سے کوئی انتظام نہیں ہوگا۔ اسی طرح حج مقامات پر افراد و اداروں کی جانب سے خوراک پیکٹ فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.