60 لاکھ ریال کی منی لانڈرنگ کرنے والا سعودی شہری اور اس کا غیر ملکی ساتھی پکڑا گیا
سعودی ملزم نے منی لانڈرنگ کے لیے فرضی کمپنی بنا رکھی تھی، وہ غیر ملکی کے اکاؤنٹ کا استعمال کر کے لاکھوں ریال بیرون ملک منتقل کر چکا تھا
محمد عرفان پیر 21 جون 2021 10:01
(جاری ہے)
اس نے ایک غیر ملکی کے ساتھ ملی بھُگت کر کے اس کے بیرون ملک اکاؤنٹ کے ذریعے رقم باہر بھجوانا شروع کی تھی۔
جس کے بدلے میں اسے ہر مہینے ایک معقول رقم دی جاتی تھی۔ یہ شخص لاکھوں ریال پہلے ہی باہر منتقل کروا چکا تھا اور اب مزید 60 لاکھ ریال کی رقم بھی غیر ملکی کے اکاؤنٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروانے کی تیاریوں میں تھا۔ مگروہ اپنی اس بار کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکا۔تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ ملزم نے ایک فرضی کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ شروع کر رکھی تھی۔ جس کے بعد اسے اور اس کے معاون غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو خبردارکیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، ورنہ انہیں قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی کسٹم حکام نے زمینی راستے سے لاکھوں ریال کی رقم مملکت سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ کسٹم حکام کے مطابق یہ بڑی رقم پلاسٹک کے تھیلوں میں لپیٹ کر بڑی مہارت سے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور انہیں بارڈر کے ذریعے دوسرے ملک منتقل کیا جانا تھا تاہم البطحا چیک پوسٹ پر موجود مستعد کسٹم حکام نے ٹرک کی تفصیلی تلاشی لی تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ٹرک کے خفیہ خانوں سے چند ہزار ریال نہیں ، بلکہ 27 لاکھ ریال سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔ کسٹم حکام نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ضبط کی جانے والی رقم کسٹم حکام کے ریجنل آفس بھجوا دی گئی ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایک جرم ہے جس کے مرتکب کو 10 سال تک کی قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ منی لانڈرنگ کرنے والا اگر مقامی شہری ہے تو اسے دس سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی بھی سزا دی جائے گی جب کہ غیر ملکی کی قید اور جرمانے کے بعد ملک بدری کی سزا ہوگی۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قبضے میں لی جانے والی رقم بھی ضبط کرلی جائیگی۔پبلک پراسیکیوشن آفس نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ کے ذریعہ کہا کہ یہ قانون منی لانڈرنگ جرم کرنے والے ہر شخص کو دو سال اور دس سال تک کی قید کی سزا اور پانچ ملین ریال تک جرمانے کی سزا دیتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.