مدرسہ طالبعلم سے مبینہ بدفعلی ، مفتی عزیز الرحمن کی گرفتاری کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پیر 21 جون 2021 20:25

مدرسہ طالبعلم سے مبینہ بدفعلی ، مفتی عزیز الرحمن کی گرفتاری کی رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) مدرسہ طالبعلم بدفعلی کیس میں ملوث مفتی عزیز الرحمن کی گرفتاری سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق کمال کے مطابق ملزم کی ویڈیو لیک ہونے سے لے کر ملزم کی گرفتاری تک وزیراعظم عمران خان مسلسل فالو اپ کے بارے میں اعلی پولیس حکام سے رابطے میں تھے شارق کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کو مفتی عزیز الرحمن کی گرفتاری کی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا جبکہ آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو عدالت سے سزا دلوانے کے لئے ثبوت کافی ہیں تاہم پولیس اس کیس کی قانون کے مطابق تحقیقات کرے گی۔ شارق کمال کے مطابق ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔