پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی رہی، سرمایہ کاروں کے 37 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
منگل 22 جون 2021 00:18
(جاری ہے)
مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 37ارب33کروڑ44لاکھ19ہزار232روپے کی کمی سے 83کھرب57ارب34کروڑ21لاکھ29ہزار278روپے ہو گیا۔
مارکیٹ میںپیر کو 83کروڑ91لاکھ 86ہزار 587حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 75کروڑ5لاکھ 61ہزارشیئرز کا کاروبار ہواتھا ۔مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،233میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے نمایاں کمپنیوں میںسلک بینک،ہم نیٹ ورک ،ورلڈ کال ٹیلی کام، پاکستان انٹرنیشنل بلک ،فوجی فوڈز،بائیکو پیٹرولیم،کے الیکٹرک،غنی گلوبل گلاس،یونٹی فوڈز لمیٹڈ شامل رہیں ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 44.55روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت9500.00روپے ہو گئی، اسی طرح39.15روپے کے اضافے سے صنوفی ایو انٹس کے حصص کی قیمت63.98روپے بڑھ کر989.98روپے اور بھانیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت59روپے کے اضافے سے 1059روپے پر پہنچ گئی،نمایاں کمی یونی لیور فوڈز اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں840روپے اور98روپے کی کمی سے بالترتیب15710روپے اور2700روپے رہ گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.