گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نانگا پربت پر سیر سپاٹے

ہم امریکا اور یورپ جاکر اپنے پیسے ضائع کرتے ہیں، پاکستان خوبصورت مقامات سے بھرا پڑاہے، ویڈیوپیغام

منگل 22 جون 2021 15:14

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نانگا پربت پر سیر سپاٹے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل تفریح کے لیے نانگا پربت پہنچ گئے۔نانگا پربت سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکا اور یورپ جاکر اپنے پیسے ضائع کرتے ہیں، پاکستان خوبصورت مقامات سے بھرا پڑاہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نانگا پربت میں منفی درجہ حرارت ہے اور انتہائی خوبصورت مقام ہے۔عمران اسماعیل نے عوام سے کہا کہ تمام پاکستانی خوبصورتی کو دیکھنے ان مقامات پر آئیں۔

متعلقہ عنوان :