چوہدری نثارعلی خان کی دیرینہ دوست دبیر حسین ملک کی عیادت

بدھ 23 جون 2021 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز چک دینال چکری میںاپنے دیرینہ دوست وسابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی دبیر حسین ملک کی عیادت کی انہوںنے چکری کے ملحقہ موضع چک دینال میں میں دبیر حسین ملک اور چیئرمین یونین کونسل کولیاں حمید قیصر عباس ملک کی رہائش گاہ پر دبیر حسین ملک کی عیادت کی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گرمی کی شدت سے دبیر حسین ملک کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اب وہ روبہ صحت ہو چکے ہیںجس کی باعث چوہدری نثار علی خان ان کی بیمارپرسی کے لئے ان کی رہائش گاہ واقع چک دینال/ چکری میں تشریف لائے اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے فرزند تیمور علی خان بھی موجود تھے جبکہ ان کے ساتھیوں میں شیخ ساجد الرحمن چوہدری جابر عباس سردار حاکم ظفر کیانی روات، اجلال حیدرملک اور دیگر موجود تھے چوہدری نثار علی خان نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی

متعلقہ عنوان :