سندھ اسمبلی میں پچیس سال پرانی تاریخ رواں بجٹ سیشن میں ایک مرتبہ پھر دہرادی گئی

پچیس سال قبل بھی اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی تحاریک جمع نہیں کرائی گئی تھیں اس مرتبہ بھی ایسا کیا گیا ہے

بدھ 23 جون 2021 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) سندھ اسمبلی میں پچیس سال پرانی تاریخ رواں بجٹ سیشن میں ایک مرتبہ پھر دہرائی گئی ہے اور جس طرح پچیس سال قبل اپوزیشن نے کٹوتی تحاریک جمع نہیں کرائی تھی اس مرتبہ بھی ایسا کیا گیا ہے اسے اپوزیشن کی نااہلی کہا جائے یا عدم دلچسپی بہر حال اپوزیشن اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سندھ اسمبلی نے اس بات کی تصدیقکی ہے کہ 1999 میں اس وقت کی اپوزیشن جماعت نے کٹوتی کی تحاریک جمع نہیں کرائی تھیں۔ اس وقت لیاقت علی جتوئی وزیر اعلی سندھ اور نثار کھوڑو اپوزیشن لیڈر تھے۔کٹوتی کی تحاریک بجٹ کے لئے اہم ج ز ہے۔ سکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری سے دو روز قبل کٹوتی کی تحاریک جمع کروانا لازمی ہے۔