معیاری اور کم بجلی استعمال کرنے وال آلات توانائی کے قیمتی وسائل کی بچت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،شبلی فراز
آلات ملک میں توانائی کے شعبے سے متعلق مسائل میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں،وقت کی ضرورت ہے کہ ملک میں بین الاقوامی معیار کی الیکٹرونک مصنوعات کی پیداوار کو یقینی بنایا جائے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
بدھ 23 جون 2021 23:33
(جاری ہے)
وفاقی وزیر کہا کہ ملک میں توانائی کے تحفظ اور کم توانائی استعمال کرنے والی مصنوعات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں اشیا کی کم قیمت پر زیادہ دھیان دیا جاتا ہے۔ اسٹار ریٹنگ کے نفاذ سے عوام کو ان ایپلائینسز کے استعمال سے ہونے والی پیسے اور توانائی کی بچت سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ان اشیا کا استعمال صارفین ، صنعت کاروں اور حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔اجلاس کے دوران ملک میں کم توانائی استعمال کرنے والے آلات کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے مختلف تجاویز اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اور نجی شعبے کو اس اہم مسئلے پر مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ صنعت کاروں کے تعاون کے بغیر اس پالیسی پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوگا۔ اجلاس میں موجود نجی شعبے کے نمائندوں نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر نے اس سلسلے میں پی ایس کیو سی اے ، پی سی ایس آئی آر اور این آئی ای سمیت وزارت کی مختلف محکموں اہداف اور ہدایات دیں۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ لوگوں کو اس بات کا ادراک نہیں ہے کہ کم توانائی استعمال کرنے والی مصنوعات ملکی سطح پر توانائی کی بچت میں کتنا بڑا فرق ڈال سکتی ہیں ۔ مثال کے طور پر ، ایک پرانا پنکھا 130-140 واٹ استعمال کرتا ہے ، لیکن نئے اس سے آدھی بجلی استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں صرف پرانے پنکھوں، اے سی اور موٹروں کو تبدیل کر کے یومیہ 3000 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.