آصف علی کے چھکے سے اپنی گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

جمعرات 24 جون 2021 14:46

آصف علی کے چھکے سے اپنی گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) انگلش کلب کے برٹش پاکستانی بلے باز آصف علی کے چھکے سے اپنی گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور آصف علی کرکٹ کے بے انتہا شوقین ہیں، میچ کے دوران ایسا شاٹ لگایا کہ گیند ان کی گاڑی سے جا ٹکرائی، اور گاڑی کا پیچھے والا شیشہ ٹوٹ گیا تھا، چھکے کی خوشی منانے والے آصف علی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے تھے۔کرکٹر اور ان کی ٹیم کے مطابق تصور ہی نہیں تھا کہ ایک چھکا قسمت بدل دے گا اور انہیں دنیا بھر میں مشہور کردے گا۔