عازمین حج کے لیے مقدس مقامات پر بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی
توکلنا ایپ کے ذریعے مشاعر مقدسہ پر ٹرانسپورٹ کی ٹکٹس خریدی جا سکیں گی
محمد عرفان جمعرات 24 جون 2021 16:02
(جاری ہے)
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اپ ڈیٹ ایپلی کیشن میں مشاعر مقدسہ میں بسوں کی ٹکٹیں آسانی سے خریدی جا سکتی ہیں۔اسی طرح کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں امدادی اداروں کو طلب کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔
‘انتظامیہ کے مطابق ’طبی ہنگامی حالات کے لیے توکلنا کے ذریعے ایمبولینس بھی طلب کی جا سکتی ہے۔توکلنا ایپ کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’نئی اپ ڈیٹس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ صارفین ایپل سٹور یا گوگل پلے پر ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کریں۔‘واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے 23 جون کی رات تک حج کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اب درخواستوں کی وصولی روک دی گئی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد اب کوئی حج درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔گزشتہ رات حج درخواستوں کی وصولی کا پورٹل بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس بار حج کے لیے 5 لاکھ 58 ہزار افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ ان میں سے 60ہزار افراد کو منتخب کرنے کے لیے قرعہ اندازی نہیں کی جائے گی، اور نہ پہلے آؤ پہلے پاؤ کا کلیہ لاگو ہو گا۔ بلکہ ہر درخواست کا الگ الگ جائزہ لے کر اہلیت کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔ خوش نصیبوں کا اعلان کل جمعہ کے روز کیاجائے گا۔ جبکہ دوپہر دو بجے سے حج پیکجز کی بکنگ شروع کر دی جائے گی۔ وزارت کے مطابق 150 ملکوں کے باشندوں نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں جن میں سے 59 فیصد مرد اور 41 فیصد خواتین ہیں۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پہلی بار حج کی خواہش رکھنے والی خواتین کو بڑی رعایت دے دی گئی ہے۔ جو خواتین حج کا ارادہ رکھتی ہیں وہ محرم کے بغیر بھی حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔ ماضی میں حج کے لیے محرم کے ساتھ ہونے کی شرط ختم کر دی گئی ہے جس سے خواتین کو بڑی سہولت حاصل ہو گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.