پشاور،امن و امان کے قیام سمیت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سی سی پی او عبا س احسن

جمعرات 24 جون 2021 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) امن و امان کے قیام سمیت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جرائم کے خاتمہ، منشیات اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام سمیت معاشرتی برائیوں کے خلاف بھی صف آراء ہیں، مروجہ طریقہ کار کے تحت پشاور پولیس میں سزا و جزا کا عمل اسی طرح جاری رہے گا، پولیس اہلکار معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کریں، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او عبا س احسن نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس افسران و جوانوں کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا، اس ضمن میں سی سی پی او عباس احسن کی سربراہی میں سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی، ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نواز اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او عباس احسن نے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں مزید تیز کرنے اور جرائم کے ساتھ ساتھ سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے واضح کیا کہ عمدہ کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے طریقہ کار وضع کیا گیا یے جس کے تحت جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے لئے پشاور پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہی